6 افراد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

6 افراد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

یاسین ملاح کو آلۂ قتل کی برآمدگی کے لیے لیجایا جا رہا تھا ، ساتھیوں نے حملہ کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)6افراد کے قتل کا سبب بننے والا ملزم غلام مصطفی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ غلام مصطفی پر الزام ہے کہ اس کے چک 25 جنوبی کے یاسین ملاح کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ نازیبا تعلقات تھے ۔16 مارچ کو یاسین ملاح نے اپنی اہلیہ، بیٹی اور چار معصوم بیٹوں کو کلہاڑی کے وار کر کے سوتے میں قتل کر دیا تھا۔ ملزم یاسین نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم کرتے ہوئے اس سفاکانہ اقدام کی وجہ مبینہ غیرت بتائی تھی۔20 مارچ کو گرفتار ملزم یاسین ملاح کو آلۂ قتل کی برآمدگی کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں یاسین ملاح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق اب غلام مصطفی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ علاج کے بعد اس سے مزید تفتیش شروع کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں