ٹوبہ میں بیوٹیفکیشن اور نکاسی آب منصوبوں پر کام جاری
58 کروڑ روپے کے فنڈز سے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس تعمیر کیے جا رہے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان گجر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہر میں بیوٹیفکیشن اور نکاسی آب کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔58 کروڑ روپے کے فنڈز سے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ بارش کے پانی کے نکاس کا مسئلہ حل کیا جا سکے ۔ اس کے علاوہ پارکس کی تزئین و آرائش، شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بحالی کا کام بھی جاری ہے ۔شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبوں کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی۔