پیرمحل:ڈسپوزل پائپ پھٹنے سے 5سینٹری ورکرز ڈوب گئے

پیرمحل:ڈسپوزل پائپ پھٹنے سے 5سینٹری ورکرز ڈوب گئے

موٹروں کے کنویں میں پانی بھر گیا اور ورکروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

پیرمحل (نمائندہ دنیا ) خانجوان سی پلاٹ میں سیوریج ڈسپوزل کی صفائی کے دوران پائپ پھٹنے سے کنواں بھر گیا جس کے نتیجے میں پانچ سینٹری ورکر گندے پانی میں ڈوب گئے ۔کئی روز سے بند ڈسپوزل کو صاف کرتے ہوئے پائپ لائن اچانک پھٹ گئی، جس سے موٹروں کے کنویں میں پانی بھر گیا اور ورکروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گندے پانی اور ممکنہ گیس سے متاثر ہونے والے پانچوں سینٹری ورکرز کو بروقت نکال کر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق ڈسپوزل ورکس کئی روز سے خراب تھا، جبکہ واقعے کے باوجود سینٹری ورکرز کو تاحال حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا، جس پر شہریوں نے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں