گوجرہ :کھلی کچہری، مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات
عوام کے مسائل کو براہ راست سن کر حل اور انصاف کی فراہمی مقصد ہے :ڈی پی او
گوجرہ (نمائندہ دنیا) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے وژن اور آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے میونسپل کمیٹی گوجرہ کے جناح ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے ، جن پر انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو براہ راست سن کر ان کا فوری حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔