فرض پر جان قربان کر نیوالے ہمارے لیے فخر :ڈاکٹر نوید
چنیوٹ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی برسی، پولیس کا خراجِ عقیدت پیش
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کانسٹیبل محمد حیات کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ان کی قبر پر سلامی دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لالیاں مسود نذیر نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جبکہ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔تقریب میں شہید کے لواحقین بھی موجود تھے ، جنہیں پولیس افسران کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے لیے فخر ہیں اور شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔