جھنگ : ترقیاتی منصوبوں، صفائی اور شہری سہولیات کا جائزہ

جھنگ : ترقیاتی منصوبوں، صفائی اور شہری سہولیات کا جائزہ

شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی،صاف ستھرا ماحول ترجیح:علی اکبر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتِ پنجاب کی پالیسیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، شہری سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے تمام محکموں کو باہمی رابطہ مضبوط بنانے ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شاہراہوں کی مرمت، اور معیاری میٹریل کے استعمال کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں