کمالیہ : زیر تعمیر گراؤنڈ کا معائنہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

کمالیہ : زیر تعمیر گراؤنڈ کا معائنہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، صفائی کا نظام بہتر کیا جائے :اے سی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ ذیشان کالونی میں زیر تعمیر کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ بعد ازاں انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نظام کو مؤثر بنانے اور دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں