ٹو بہ ،دفتر کی خستہ حال چھت منہدم ، سامان کو نقصان
ٹو بہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )نواحی چک نمبر 151 گ ب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں یونین کونسل نمبر 36 کے دفتر کی خستہ حال چھت اچانک منہدم ہو گئی،
ذرائع کے مطابق ایک روز قبل ہونے والی بارش کے پانی سے پہلے سے کمزور ڈھانچہ مزید بوسیدہ ہو گیا اور بالااخر چھت گر گئی،چھت گرنے کے نتیجے میں دفتر میں موجود قیمتی سرکاری سامان بشمول کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر اہم ریکارڈ کو شدید نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے واقعے کے وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بتایا جاتا ہے کہ عمارت کی چھت کافی عرصے سے خستہ حال تھی،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ، عمارت کی مرمت یا ازسرنو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے ۔