ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے : زاہد اقبال گجر

 ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد  کی ضرورت ہے : زاہد اقبال گجر

کمالیہ(نمائندہ خصوصی ) معروف سماجی شخصیت حاجی زاہد اقبال گجر نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

معاشرتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، اس لیے ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمالیہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور بے ہنگم ڈرائیونگ کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ، اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک سگنلز، رفتار کی حدود اور دیگر قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں