جھنگ: 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار

جھنگ: 24 گھنٹوں کے  دوران 6 منشیات فروش گرفتار

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے ویژن اور \'\'منشیات مکاؤ، زندگی بچاؤ\'\' مہم کے تحت، ضلعی پولیس نے منشیات فروش عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران جھنگ پولیس نے مختلف مقامات پر مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عدنان، سبطین، گلزار، وقار احمد، حسن رضا اور منور شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7380 گرام چرس اور 112 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں