خدمت مراکز اور کاؤنٹرز کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

 خدمت مراکز اور کاؤنٹرز کے سٹاف کی  کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت خدمت مراکز اور کاؤنٹرز کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد ہوئی۔

انچارج خدمت مراکز سب انسپکٹر فضہ رخ نے تمام یونٹس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔میٹنگ میں سروس کے معیار میں مزید بہتری کے لیے عملی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شہریوں کو بروقت، شفاف اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ ڈی پی او نے خدمت مراکز کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں