کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی پر 2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو کرائے کی جگہ پر رہائش پذیر پایا گیا۔ لیکن ان کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جنہیں گرفتار کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔