کم عمر لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ترکھانی کے علاقے میں شبانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے کم عمر بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔