سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ باہلک میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شریف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔