زرعی اراضی سے واٹر پمپ ٹیوب ویل، موٹریں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے واٹر پمپ، ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چور لے نکلے ۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں نذیر نامی شہری کی زرعی اراضی سے ملزمان رات کی تاریکی میں واٹر پمپ، بجلی کی تاریں، ٹیوب ویل، انورٹر اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔