امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہضم

  امانت رکھوائی گئی لاکھوں  روپے مالیت کی رقم ہضم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہضم کر لی گئی۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے میں قمر یونس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کی بناء پر اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی، لیکن مقرر کردہ وقت پر ملزم نے رقم واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر ہضم کر لی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں