ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر سسٹم 30 اپریل تک فعال کرنے کا حکم

 ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر سسٹم 30 اپریل تک فعال کرنے کا حکم

ایم ڈی واسا نے الیکٹریکل انجینئرز پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ہدایت کی ہے کہ 30 اپریل تک تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر نصب سولر سسٹمز کو مکمل طور پر آپریشنل بنایا جائے ، جبکہ اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (پیکا) کی جانب سے 18 یونٹس پر سولر سسٹم نصب کیا گیا تھا، جس کا مقصد واسا فیصل آباد پر توانائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنا ہے ۔ اسی تناظر میں تمام سولر سسٹمز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایم ڈی واسا نے الیکٹریکل انجینئرز پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ڈائریکٹر او اینڈ ایم ایسٹ نعمان نور، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم بریرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹرک سیل میڈم کنزہ شامل ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی 30 اپریل تک تمام یونٹس پر سولر سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے درپیش رکاوٹوں کو دور کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں