کمشنر راجہ جہانگیر کا میٹرک کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ
طالب علموں سے امتحانی عملے کے روئیے کے بارے میں بھی دریافت کیا
یصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔وہ گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ اور لیبارٹری ہائی سکول جیل روڈ میں قائم امتحانی مراکز گئے اور طالب علموں سے امتحانی عملے کے روئیے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرز کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو مکمل شفاف رکھا جائے اور بورڈ کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پیپرز کی ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے امتحانی مراکز میں سیٹنگ پلان، طلبہ کی امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپس اور حاضری شیٹ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے سنٹرز پر طلبہ کے لیے روشنی کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی سہولیات بھی چیک کیں۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کا خاتمہ ترجیح ہے اور امتحانی عمل کی شفافیت پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔