پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ
ملز موں نے حسن احمد کو جعلی اور بوگس دستاویزات فراہم کئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں حسن احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کردیئے ۔ اور اس دوران اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا گیا۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔