شہری کو لاکھوں مالیت کا بوگس چیک دے دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو لاکھوں مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں ظہیر عباس نامی شہری کو ملزم اسامہ نے کاروباری لین دین کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر ڈس آنر ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔