جھنگ: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر، دو افراد زخمی

جھنگ: تیز رفتار موٹر سائیکل  کی ٹکر، دو افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)موضع کھرل، منڈی سید روڈ (18 ہزاری) پر تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار نے سڑک عبور کرتی ہوئی ایک بچی کو ٹکر مار دی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت جاوید ولد غلام محمد (عمر 30 سال) اور عابدہ رانی دختر ظفر (عمر 12 سال) کے طور پر ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں