سمندری: پرائمری سکول میں تقریب،طلبہ میں انعامات تقسیم

سمندری: پرائمری سکول میں  تقریب،طلبہ میں انعامات تقسیم

سمندری (نمائندہ دنیا )پرائمری سکول شوکت آباد سمندری میں سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بچوں کے اعزاز میں انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔شاہین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا آصف نصیر اور دیگر عہدیداروں  نے نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔ مقررین نے سکول اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور  یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اساتذہ کی جانب سے محمد اشفاق نے شاہین ویلفیئر فاؤنڈیشن اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں