پینسرہ: جھنگ روڈ کی خستہ حالی پر شہریوں کا شدید احتجاج

پینسرہ: جھنگ روڈ کی خستہ حالی پر شہریوں کا شدید احتجاج

روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کی آمدورفت، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پینسرہ (نمائندہ دنیا)بین الاضلاع اہم شاہراہ جھنگ روڈ، جو چھوٹا بائی پاس سے نیو سبز منڈی کو ملاتی ہے ، شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ۔ سڑک پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بننے کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں۔یہ شاہراہ روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کی آمدورفت کا ذریعہ ہے ، تاہم اس کی خستہ حالت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق آئے روز یہاں ٹریفک حادثات پیش آ رہے ہیں اور متعدد گاڑیاں گڑھوں کی وجہ سے الٹ چکی ہیں۔ رات کے اوقات میں صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے ۔ماہرین کے مطابق خستہ حال سڑکیں حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ بنتی ہیں، اور ایسے واقعات پنجاب کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم بین الاضلاع شاہراہ کی فوری مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں