سمندری: نرس سے بدتمیزی، انکوائری کمیٹی تشکیل
کمیٹی میں ڈاکٹر محمد یوسف، ایک لیڈی ڈاکٹر اور پولیس افسر شامل
سمندری (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری کے خدمت کاونٹر پر تعینات کانسٹیبل کی سٹاف نرس کے ساتھ مبینہ غیر مناسب رویے کے معاملے پر ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں ڈاکٹر محمد یوسف، ایک لیڈی ڈاکٹر اور پولیس افسر شامل ہیں۔ ایم ایس کے مطابق انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔سول ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایم ایس کو پولیس اہلکار کے روئیے کے بارے میں تحریری درخواست بھی دی گئی تھی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔