محنتی اساتذہ ملک قوم کا قیمتی اثاثہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ

محنتی اساتذہ ملک قوم کا قیمتی اثاثہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ

ملت گرلز ہائی سکول میں نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم

گوجرہ(نمائندہ دنیا )محنتی اساتذہ ملک قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملک وقوم کی تقدیر بدلنے میں مثالی کرداراداکرتے ہیں اور نوجوان نسل کے اندر چھپی خدادادصلاحیتیوں کواجا گر کرکے بڑاانسان بنانے میں مدد فراہم کر تے ہیں آج کے نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چودھری ریاض گجر نے گورنمنٹ ملت گرلز ہائی سکول گوجرہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والی طالبات نمراء فاطمہ سمیت دیگر میں انعامات تقسیم کرتے ہو ئے کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل صائمہ خالد نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کی کارکردگی کوسراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں