بلوچنی:ڈی ای او کی زیر صدارت اجلاس تعلیمی معیار بہتر بنانے کی ہدایت

بلوچنی:ڈی ای او کی زیر صدارت اجلاس   تعلیمی معیار بہتر بنانے کی ہدایت

بلوچنی (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد محمد وسیم ساجد کی زیر صدارت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں 11 ہائر اور ہائی سکولز کے ہیڈز نے شرکت کی۔

ڈی ای او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ویژن کے مطابق سرکاری سکولوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنا ہے ، جس کیلئے سربراہان اور اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں داخلہ مہم کو کامیاب بنایا جائے ، سکولوں میں صفائی، نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ جسمانی سزا اور غیر قانونی اضافی چارجز کی سختی سے ممانعت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں