جھنگ:پولیس مقابلہ ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جھنگ:پولیس مقابلہ ،ملزم  زخمی حالت میں گرفتار

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ مسن کے علاقے بھٹی موڑ کے قریب پولیس کی ناکہ بندی کے دوران مقابلہ ،مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکاتوملزم پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے امرودوں کے باغ میں چھپ گئے ۔

جوابی فائرنگ، ایس ایچ او قمر عباس بھریڑی کی زیر قیادت پولیس کا آپریشن، فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد سرچ آپریشن میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہونیوالا ملزم پکڑا گیاجسکی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جو 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلا۔ مضروب ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں