ہوٹل میں فحش حرکات کرنے پرخواتین سمیت3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی حرکات کرنے پرخواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں فحش حرکات کرنے والی خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔