20پٹواریوں کی بطور قانونگو ترقی‘ نو شہرہ ورکاں کے 11 شامل
ترقی پانیوالے عوامی مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کرینگے :اے سی سعدیہ جمال
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے قانونگو کے عہدوں پر ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی ذمہ داریاں دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ضلع بھر میں 20 پٹواریوں کو قانونگو کے عہدوں پر ترقی دے دی جن میں سے 11کا تعلق تحصیل نوشہرہ ورکاں سے ہے ، ترقی پانے والوں میں محمد مقصود، حاجی جاوید اختر گجر، محمد شفیق ڈھلوں، عمران اصغر چیمہ، محمد پرویز، مظہر حسین، رانا اسلم شہزاد، اعجاز اکبر شاہ، رانا ارشاد علی، محمد اکرام منڈ اور محمد ارشد گجر شامل ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے کہا کہ ترقی پانے والے محکمہ مال میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔دریں اثنا تحصیلدار عثمان غنی، نائب تحصیلدار جاوید اقبال گجر، پی اے عمران شوکت، ہیڈ کلرک ارشاد عارف چیمہ اور دیگر عملہ نے بھی ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی ۔یاد رہے کہ نئی تعیناتیوں کے بعد تحصیل نوشہرہ ورکاں کی پانچوں قانونگوئیوں کی سیٹیں پر ہو گئی ہیں ۔