کامونکے :ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر تقریب

کامونکے :ذوالفقار علی بھٹو  شہید کی برسی پر تقریب

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی47ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی قربانیوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق اور غریب طبقے کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید بہادر اور عالمی سطح کے لیڈر تھے جنہوں نے ملک کو مضبوط بنایا اور عوام کو ووٹ کا حق دے کر بااختیار کیا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط کریں کیونکہ کامیابیاں اتحاد میں ہی پوشیدہ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کارکنوں سے بھرپور حمایت کا عہد بھی لیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر اعجاز سماں اور حلقہ پی پی 67 کے امیدوار شہزاد گل اور پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران حبیب سرویا نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں