نئی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے پٹرول پمپوں کے دورے
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں مختلف پٹر ول پمپس کے دورے کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ پر قائم شیل اور زوم پٹرولیم فلنگ سٹیشنز سمیت علی پور چٹھہ روڈ پر کیلاسکے کے ٹوٹل پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لیوی ٹیکس میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے ۔