متعدد منشیات فروش گرفتار، اڑھائی کلو چرس، سولیٹر شراب برآمد
کمالیہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کمالیہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جسکے دوران ملزموں سے 2 کلو 655 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھے اور مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے محلہ روشن شاہ سے منشیات فروش سہیل سے 70 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقہ چک نمبر 711 گ ب سے محبوب عالم نامی شخص سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ برآمد ہونے والی شراب کو قبضہ میں لے کر ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔