غیر اخلاقی ویڈیوز بناکرلڑکی کوہراساں کرنے پرمقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کو غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کرکے ہراساں کیا جانے لگا۔
تھانہ صدر کے علاقے مکہ سٹی میں کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسکی بیٹی کی غیر اخلاقی اور قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کرکے اسے ہراساں کررہاہے جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔