وین ٹائر پھٹنے سے نہر میں جا گری، ایک مسافرجاں بحق
ترکھان والا کے قریب تین خواتین دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے
لالیاں (نمائندہ دنیا)مسافر وین ٹائر پھٹنے سے نہر میں جا گری،ایک شخص جاں بحق ،تین خواتین دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ لالیاں کے نواحی علاقہ ترکھان والا کے قریب ساہیوال روڈ پر فیصل آباد سے جوہر آباد جانے والی مسافر وین اچانک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس سے فیصل آباد کا رہائشی نصر حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچوں اور تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کر دیا۔