جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سمن آباد کے علاقے میں عالیہ کی بیٹی سے درندگی پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں ملزم صدف کے بیٹے سے زیادتی کرکے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے میں عالیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 21 سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کرکے زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں کم عمر لڑکے کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صدف نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے 10 سالہ بیٹے کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں