گو جرہ کے نواحی علاقوں میں دو افراد قتل کردیئے گئے
اعجاز اور لیاقت کی لاشیں چک نمبر 350 اور 427 میں فصلوں سے ملیں
گو جرہ (نما ئندہ دُنیا)تھا نہ صدر کے دو مختلف علا قوں میں نا معلو م ملزموں نے دو افراد کوقتل کرکے نعشیں کھیتو ں میں پھینک دیں ۔ معلو م ہوا ہے کہ صدر پو لیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 350 ج ب لا ہوریا ں والا کے قریب ایک شخص کی نعش کھیتو ں میں پڑی ہو ئی ہو ئی جسے بے دردی سے تیز دھا ر آ لہ سے قتل کیا گیا ہے صدر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر 35 سا لہ شخص کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دی اور شنا خت کا عمل شروع کیا جہا ں پر اس کی شنا خت اعجاز ولد طالب حسین سکنہ 350 ج ب لا ہوریا ں وا لا کے نا م سے ہو ئی ہے جو ایک روزقبل گھر سے لا پتہ ہو گیا تھا۔ علاوہ ازیں صد ر پولیس کو اطلا ع ملی کہ ایک شخص کی نعش چک نمبر 427 ج ب کے قریب فصلو ں میں پڑی ہو ئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کردی جہا ں پر اسکی شنا خت 40 سا لہ لیاقت سکنہ چک نمبر 448 ج ب راجن والا جھنگ کے نا م سے ہو ئی جو تین روز قبل گھر سے لا پتہ ہوگیا تھا صدر پو لیس نعشو ں کا پوسٹ ما رٹم کروا نے کے بعد نعشیں ورثا کے حوا لے کردی ہیں اور تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔