سابقہ رنجش، بہن بھائی پر تشدد؛ ملزموں کے خلاف مقدمہ
تصور حسین اورہمشیرہ کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر بہن بھائی کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے تصور حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔