جی سی یو :اساتذہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم
لاہور(خبر نگار) لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پڑھانے والے اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
مگر تاحال انہیں کوئی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ذرائع کے مطابق جنوری میں بھرتی کیے گئے اساتذہ کو اپریل کا وسط آنے کے باوجود ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا،جس کے باعث اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اساتذہ کو چھ ماہ کے بجائے صرف چار ماہ کے لیے تعینات کیا گیا،تاہم انہیں تاحال باقاعدہ کنٹریکٹ لیٹر بھی جاری نہیں کیا جا سکا۔