کشیدگی کے نتیجے میں افغان طلبہ کو درپیش مشکلات تشویشناک :جمعیت

 کشیدگی کے نتیجے میں افغان طلبہ کو  درپیش مشکلات تشویشناک :جمعیت

لاہور (خبر نگار)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں طلبہ کو درپیش مشکلات نہایت تشویشناک ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

 اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ دونوں ممالک کو مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں