ہائرایجوکیشن :صوبے میں خالی اسامیوں کے خاتمے کا فیصلہ

ہائرایجوکیشن :صوبے میں خالی اسامیوں کے خاتمے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں خالی اسامیوں کے خاتمے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔

 اس سلسلے میں کالجز اور ڈائریکٹوریٹس سے خالی پوسٹوں کا مکمل ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سال 2024 سے اب تک خالی رہنے والی تمام اسامیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، جن میں گریڈ 1 سے 16 تک کی پوسٹیں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کے تحت بالخصوص نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی اسامیوں کو ختم کیے جانے کا امکان ہے ، جبکہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک روز کے اندر مطلوبہ ڈیٹا فراہم کریں، تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ریشنلائزیشن پالیسی تیار کیے جانے کا امکان ہے۔ ، جس کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کے انتظامی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں