5ہزار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 30 جون تک مہلت
چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے اگلے مالی سال میں بجٹ بڑھانے کی تجویز
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صاف پانی اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 30جون تک مہلت،اضلاع میں جاری پراجیکٹس ، تحصیل سطح پر مانیٹرنگ فریم ورک تجاویز کا جائزہ، صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ، سی ای او صاف پانی اتھارٹی نے اجلاس میں جاری پراجیکٹس کی تفصیلات اور فریم ورک بارے بریفنگ دی۔ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے اگلے مالی سال میں بجٹ بڑھانے کی تجویز، صاف پانی اتھارٹی کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، بلال یاسین نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ پر زیرو ٹالرینس، ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بوتل بند پانی کی مؤثر فراہمی کے میکنزم کو مزید بہتر اور قابل عمل بنایا جائے ۔ عوامی سہولت کے منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل سطح پر صاف پانی کی یقینی فراہمی کیلئے ٹھوس میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔