جنگ سے بچانے کیلئے پاکستان کا کرداراہم :مولاناامجد

جنگ سے بچانے کیلئے پاکستان  کا کرداراہم :مولاناامجد

لاہور (سیاسی نمائندہ) دنیا کو جنگ سے بچانے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہو چکا ہے اور یقینی طور پر اس کے اثرات مثبت مرتب ہوں گے۔

دیگر اسلامی ممالک بھی اس میں پیش پیش ہیں ۔ یہ باتیں جمیعت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

انہوں نے کھا کہ دنیا کو جنگ کی طرف دھکیلنے والوں کو سب نے دیکھ لیا ۔پاکستان امن کے لیے کوششیں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اس بات کی توقع ہے کہ مزید بہتری کے حالات پیدا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں