کال سنتے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں شفیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔