کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والا شہری زیرحراست

 کرایہ نامہ جمع نہ کروانے  والا شہری زیرحراست

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔

اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا، جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں