رکشے میں سفر کرنیوالے کی جیب کٹ گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں تصدق نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے دورانِ سفر اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔