پرانی دشمنی پر شہری پر تشدد اور فائرنگ، مقدمہ درج

پرانی دشمنی پر شہری پر تشدد اور فائرنگ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کر دی گئی۔

تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے راشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ مخالفین نے اسے گن پوائنٹ پر قابو کیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔ اس کے بعد ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں