دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے چھین کر لے گئے

 دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر  80ہزار روپے چھین کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسٹریٹ کرائمز اور چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران 104جنوبی کے قریب محمد ارشد سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔

اسی طرح کوٹمومن میں دو نامعلوم اشخاص نے محمد نعمان سے قیمتی موبائل فون چھین لیا،جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول 59شمالی سے نامعلوم چور صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر، سولر سسٹم،پنکھے ، کھڑکیاں دروازے ، و دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ ،بلاک نمبر14کی سمیرا اسلم کے گھر،کوٹ حاتم خان کے محمد انور کی حویلی ،99جنوبی کے علی رضا کی دوکان،46جنوبی کے محمد سرور کی ورکشاب سے لاکھوں روپے کا سامان ،نقدی ،موبائلز و دیگر اشیاء علاوہ ازیں نبی شاہ بالا سے مظہر حسین،مٹیلہ سے محمد شہباز کی موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں