15 بڑی،متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیرکی سمری تیار
15 بڑی،متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیرکی سمری تیاربرآں گول چوک، پریس ، گرلز کالج ، ڈیری، مشن سکول کی بحالی بھی پیکج میں شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ہائی ویز نے سرگودھا شہر میں سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 15 بڑی جبکہ متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سمری تیار کر لی ، جسے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ یہ منظوری کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔ شمع چوک تا اسٹیڈیم گیٹ (تقریباً 1 کلومیٹر)، ذیدی چوک تا پنجاب کالج براستہ ظفراﷲ چوک (1.40کلومیٹر)، گل والا چوک تا رحمان پلازہ براستہ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک (1.40 کلومیٹر)، سرکٹ ہاؤس تا کچہری چوک (1.70 کلومیٹر)، یونیورسٹی روڈ تا پی اے ایف بیریئر براستہ کوئن چوک (0.70 کلومیٹر) سمیت دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔ مزید برآں گول چوک روڈ، پریس روڈ، گرلز کالج روڈ، ڈیری روڈ، مشن سکول روڈ، واٹر سپلائی روڈ، محمدی کالونی روڈ، اسلام آباد کالونی روڈ ، عیدگاہ روڈ، چھوٹی سبزی منڈی روڈ، ریل بازار، اردو بازار، فاطمہ جناح روڈ اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی بحالی بھی اس پیکج میں شامل کی گئی ہے ۔