بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ملزم پکڑ لیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عتیق الرحمن کو روک کر چیک کیا۔ جس کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے حوالات پہنچا دیا گیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔