شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
قیوم آباد کی جانب اترتے ہوئے تعاقب میں آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری،موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے لوٹ لیا مزاحمت کرنے پر اسلحے کے بٹ مار کر تاجر کو زخمی کردیا،متاثرہ تاجر حفیظ الرحمان قائد آباد میں ہائیڈرنٹ کا مالک ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈاکوؤں کا راج بدستور قائم ہے ۔شاہراہ بھٹو پر تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ڈیفنس کے رہائشی تاجرحفیظ الرحمان لانڈھی داؤد چورنگی سے اپنی گاڑی شاہراہ بھٹو کے راستے قیوم آباد کے قریب پہنچا قیوم آباد کی جانب اترتے ہوئے تعاقب میں آنے والی گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی تاجر نے حادثہ جان کر گاڑی سائیڈ پر روکی اورپیچھے جا کرگاڑی والوں سے بازپرس کرنے لگا، اسی دوران4 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان ون وے کے ذریعے جائے حادثہ پرپہنچے اورانہیں یرغمال بنالیا، اس دوران ملزمان تاجر کو تشدد کرتے ہوئے واپس گاڑی میں لے گئے ۔ ملزمان نے گاڑی کے پائیدان پررکھے 25 لاکھ روپے کا تھیلا اٹھایا۔
مزاحمت کرنے پر اسلحے کے بٹ مار کر تاجر کو زخمی کردیا،ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے گاڑی میں بٹھایا پھر اسلحے کے زور پر روانہ کردیا واردات کے بعد تاجرحفیظ الرحمان نے فوری طورپرمددگار 15 پولیس کو اطلاع دی اوراپنے دفتر کو بھی آگاہ کیا پولیس کے مطابق واقعہ 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا، تاجر حفیظ الرحمان ہائیڈرنٹ کا مالک ہے تاجرقائد آباد میں واقع اپنے ہائیڈرنٹ سے ڈیفنس فیز8 میں واقع اپنی رہائش گاہ جا رہا تھا ،تاجر شاہراہ بھٹو سے قیوم آباد پہنچاتوتاجرکے ساتھ ساتھ چلنے والی گاڑی نے تاجر کی گاڑی کوعقب سے ٹکرماری ،پولیس نے بتایا کہ تاجر نے اپنی گاڑی روکی تو وہاں پہلے کچھ ل ملزمان کھڑے تھے۔
ملزمان نے تاجر سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا تاجر کے دوست ومنیجرکاشف اورنورا نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تاجر کے دوست کی اطلاع پر پولیس نے شاہراہ بھٹو پر لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کیں اور واقعے کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس نے متاثرہ تاجر کو واقعے کی ایف آئی آردرج کرانے کا کہا توانہوں نے آیف آئی آر درج کرانے سے انکار کردیا ۔پولیس کی جانب سے دوبارہ رابطہ کرنے پرمنیجرکاشف نے تھانے آکر روزنامچہ درج کرایا اورلکھا کہ ہم کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے ۔